Thursday 23 May 2013

ہر حاجت و رزق کیلئے سورة یٰسین کا خاص ورد

جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر چیز کا دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل سورةیٰسین ہے۔
 
اور علمائے کرام نے فرمایا ہے کہ جو شخص صبح اور شام سورة یٰسین پڑھے گا اس کی 80 ضروریات پوری ہوں گی ان میں سے ادنیٰ ضرورت فقر اور محتاجی ہے۔
 
قضائے حاجات کے لیے نماز جمعہ کے بعد قبلہ کیطرف منہ کرکے سورة یٰسین تین بار اس طریق پر پڑھے کہ پہلے مبین پر پہنچے تو سورة اخلاص تین بار پڑھے۔ دوسرے مبین پر پہنچے تو سورة کوثر تین بار پڑھے۔ تیسرے مبین پر پہنچے تو سورة الانشراح تین بار پڑھے۔ چوتھے مبین پر پہنچے تو سورة الفاتحہ تین بار پڑھے۔ پانچویں مبین پر پہنچے تو آیت الکرسی تین بار پڑھے۔ چھٹی مبین پر پہنچے تو یہ دعا تین بار پڑھے۔ اَللّٰہُ لَطِیفم بِعِبَادِہ یَرزُقُ مَن یَّشَآئُ بِغَیرِ حِسَاب ط اور ساتویں مبین پر پہنچے تو تین بار درود شریف پڑھے اور یہ دعا سات بار پڑھے۔ اَللّٰہُمَّ وَسِّع رِزقِی وُسعَةً لَا اَحتَاجُ اِلٰی اَحَدٍ مِّن خَلقِکَ۔ (اے اللہ میری روزی میں اتنی وسعت فرما کہ میں تیری مخلوق میں کسی کا محتاج نہ رہوں) اور پھر سورة مکمل کرے۔

1 comment:

  1. Assalam-O-Alaikum
    Allah has made it obligatory for all the Muslims to perform Hajj at-least once in their lifetime. As mentioned by Allah in the holy Quran “And pilgrimage to the House is a duty unto Allah for mankind, for him who can find a way thither” (Aal Imran 3:97).
    if you are from Muslim Community of UK and want to make your journey comfort towards MAKKAH for Umrah or Hajj then choose our
    . Cheap Hajj & Umrah Packages 2017.

    ReplyDelete